بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان کا منہ توڑ جواب
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق ریماکس پرترجمان دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے اپنےبیان میں کہابھارت اقلیتوں کےحقوق کا علمبرداربننےکی پوزیشن میں نہیں،بھارت خود اقلیتوں کےحقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے،پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو پالیسی کےطورپریقینی بناتےہیں، بھارت میں اقلیتوں کیخلاف کارروائیاں اکثر حکومتی عناصرکی ملی بھگت سےہوتی ہیں،بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت اورتشددکومنظم طریقے سےفروغ دینا ثابت شدہ ہے۔
ورلڈ بینک نے پنجاب میں اہم کام کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
مزیدکہاامتیازی شہریت قانون،اقلیتوں کےگھروں کی مسماری،گجرات قتل عام کھلی حقیقت ہیں،بابری مسجدکا انہدام،مندرکی تعمیر،مساجد اوردرگاہوں پرحملے بھی ثبوت ہیں،بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کےحقوق کی منظم اور سنگین خلاف ورزیوں کی تاریخ ہے،بہتر ہے،بھارتی حکومت دوسرے ملکوں پرانگلی اٹھانے کے بجائے اپنےگریبان میں جھانکے،بھارت مسلمانوں سمیت اقلیتوں کےحقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود یقینی بنائے،بھارتی حکومت اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور ورثے کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں اقلیتوں اقلیتوں کے
پڑھیں:
بھارت کے خلاف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، منہ توڑ جواب دیں گے، پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے خلاف سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے سمیت بھارت کے تمام غیر مناسب اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری
جمعرات کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کو مؤخر کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے موقعے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے بشمول سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے جن معاملات کا اعلان کیا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کے یہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانیت اور انسانی اقدار کے بھی خلاف ہے۔
مزید پڑھیے: نہری منصوبہ موخر، فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہوگا
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس پر ہم نہ صرف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے اور سڑکوں پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور انڈس کا مقدمہ اٹھائیں گے اور بھارت کے اس اقدام کا منہ توڑ جواب دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو زرداری بھارت پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف