مصری غوطہ خور نے زیرِ آب پل اپس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ایک مصری آزاد غوطہ خور نے بنا کسی آکسیجن ماسک لگائے بحیرہ احمر میں سب سے زیادہ پل اپس کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟
36 سالہ مصری خوطہ خور رامی عبدالحمید بحیرہ احمر میں 29 فٹ 6 انچ تیر کر سیدھے نیچے پہنچے جہاں ان کا پل اپ بار انتظار کر رہا تھا۔
مصری غوطہ خور رامی عبدالحمید زیر آب 33 پل اپس کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، یوں انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عبدالحمید کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سوچیں گے کہ یہ آسان ہے کیونکہ آپ پانی کے نیچے پل اپس کر رہے ہیں۔
انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ یہ واقعی ایک چیلنج تھا کیونکہ میں پانی کے خلاف مزاحمت کر رہا تھا اور میں نے یہ سب 9 میٹر کی گہرائی میں ایک ہی سانس میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’ویر وولف سنڈروم‘ کیا ہے؟ اس میں مبتلا نوجوان گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ کیسے بنا؟
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوبصورت ناقابل بیان احساس ہے۔ میں اب ان لوگوں میں شامل ہوں جن کے کارنامے تاریخ کی کتابوں میں درج ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحیرہ احمر پل اپس خوطہ خور رامی عبدالحمید زیرآب گنیزورلڈ ریکارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پل اپس رامی عبدالحمید گنیزورلڈ ریکارڈ ورلڈ ریکارڈ پل اپس
پڑھیں:
سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
فائل فوٹوسندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔