پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر!
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے قبل پشاور میں 8 اپریل کو ہونے والا نمائشی میچ منسوخ کردیا۔
پاکستان سپر لیگ سے قبل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور صوبائی حکومت کے ساتھ معاملات بھی طے پاگئے۔
تاہم،گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں کیچ کے لیے سہولیات کو ناکافی قرار دیا گیا، جس پر پی سی بی بی نمائشی میچ منسوخ کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نمائشی میچ
پڑھیں:
پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا
—فائل فوٹوپاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔
بھارتی چینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق ختم کر دی گئی۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے، پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیےقابل استعمال ہے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔