سال 2025 کا سورج گرہن پاکستان میں کیوں نہیں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی:
کراچی: ہفتے کے روز سورج کو سال 2025 کا پہلا گرہن لگا تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کے دوران سورج کو پہلا گرہن لگا، سورج گرہن کا آغاز پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 51 منٹ پرہوا جبکہ اختتام شام 5 بجکر 44 منٹ پر ہوا۔
مجموعی طور پر سورج گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 53 منٹ پر محیط رہا،سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیا۔
تایم یورپ،ویسٹ افریقہ،نارتھ امریکا اور اٹلانٹک میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن کے عدم مشاہدے کے درپردہ نئے چاند کی پیدائش ہے، جس کی وجہ سے سورج گرہن کو دیکھنے والا ٹریک پاکستان سمیت کچھ دیگر ممالک سے الگ رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن منگل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔یہ نمائش بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی بطور مہمان خصوصی نمائش کو سراہا۔ آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔