کھرمنگ میں یوم القدس ریلی، عوام کی بھرپور شرکت
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈالے تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ مسلم امہ کو غزہ کے مظلومین کیلئے فوری اور موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مظلومین پر بدترین ظلم و بربریت کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
عالمی یوم القدس کے موقع پر گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں ریلی نکالی گئی جس مین ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈالے تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ مسلم امہ کو غزہ کے مظلومین کیلئے فوری اور موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مظلومین پر بدترین ظلم و بربریت کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ کھرمنگ میں یوم القدس ریلی میں علماء نے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی زمینوں کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سابق امریکی صدر اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کو ٹیلیفون کرکے نہ صرف ان کے انتخابی مہم کی تعریف کی بلکہ انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ذرائع کے مطابق اوباما نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر زہران ممدانی یہ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور شہر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ان کے وژن کا حصہ بننے پر فخر محسوس کریں گے۔
34 سالہ زہران ممدانی نے سابق صدر اوباما کی جانب سے اظہارِ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ نیویارک میں ایک نئی نوعیت کی شفاف، ترقی پسند اور عوام دوست سیاسی فضا قائم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کے میئر کا الیکشن 4 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں زہران ممدانی کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار رٹیس سلوا سے ہوگا۔ تازہ سروے رپورٹس کے مطابق زہران ممدانی فی الحال سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔