بھارتی کامیڈین حدیں پار کرنے لگے، ایک اور فحش اسکینڈل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
بھارت کی اسٹینڈ اپ کامیڈی میں فحش لطیفوں کی بھرمار ہونے لگی، رنویر الہ آبادیہ نازیبا سوال اسکینڈل کے بعد ایک اور کامیڈین بھی نازیبا لطیفے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین سواتی سچدیوا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ویڈیو میں سواتی نے اپنی والدہ کے ساتھ پیش آنے والے ایک مزاحیہ لیکن متنازع نازیبا واقعے کو بیان کیا ہے۔
ویڈیو میں سواتی نے مذاق کے انداز میں اپنی والدہ اور والد سے متعلق کچھ ایسی باتیں کہیں جس پر شو میں موجود حاضرین نے تو ہنستے ہوئے نظرانداز کردیا، لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس پر شدید تنقید کی ہے۔
صارفین نے سواتی پر خاندانی معاملات کو فحش مزاح کا موضوع بنانے کا الزام لگایا اور اسے اخلاقیات کی حد سے تجاوز قرار دیا۔ کچھ صارفین نے اس واقعے کا موازنہ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے حالیہ تنازع سے بھی کیا۔
صارفین نے سواتی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اور کچھ نے دہلی پولیس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ تاہم، کچھ لوگوں نے سواتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سواتی سچدیوا ایک معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں جو اپنے بے باک انداز کےلیے جانی جاتی ہیں۔ وہ کھلے عام ایک کوئیر کامیڈین ہونے پر بات کرتی ہیں اور اپنی پرفارمنس میں LGBTQ تھیمز کو شامل کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نےگزشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا ۔اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسےکی کمی کی گئی تھی۔
ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔