بوہرہ برادری آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی میں بوہرہ برادری آج بروز اتوار عیدالفطر منا رہی ہے ،بوہرہ برادری کی مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔عید الفطر کی نماز مختلف علاقوں میں قائم بوہرہ برادری کی مساجد میں ادا کی گئیں، بچے، خواتین، مرد اور بزرگ عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد پہنچے۔صدر،پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے لیے علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس بھی موجود تھی، عید الفطر کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بوہرہ برادری کے لیے
پڑھیں:
رحیم یار خان میں ہندو برادری کے 3 افراد اغوا، ڈی پی او کا نوٹس، بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری
رحیم یار خان:نواز آباد کے علاقے میں سرکاری اسپتال کے نزدیک ڈاکوؤں نے ایک خوفناک واردات کے دوران گھر میں گھس کر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو اغوا کر لیا۔ مغویوں میں رانجھا تھوری، کنہیا لال اور رمیش تھوری شامل ہیں۔
متاثرہ خاندان کے مطابق درجن بھر مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور گھر میں گھس گئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد تین افراد کو زبردستی اغوا کر کے کچے کے علاقے کی طرف لے گئے۔
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بھونگ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ کر دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق کچے میں داخلے کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس مغویوں کو جلد بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہو جائے گی اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ اقلیتی برادری نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔