وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد محمد زبیر خان، والدہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
دین اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں، اداکارہ غنا علی نے وضاحت جاری کردی
وفاقی وزیر داخلہ نے شہید میجر سعد بن زبیر کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید میجر سعد بن زبیر نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، قوم کو لازوال قربانی پر ناز ہے، میجر سعد جیسے بہادر سپوت قوم کا ناقابل فراموش سرمایہ ہیں، شہید میجر سعد کے بلند حوصلہ والدین کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میجر سعد کے والدین کا جذبہ قابل ستائش اور قابل فخر ہے،ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور شہید میجر سعد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
جولائی میں پاکستانی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول تیارکرلیاگیا
یاد رہے کہ میجر سعد بن زبیر چند روز قبل ژوب کے علاقے سمبازہ میں شہید ہوئے تھے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہید میجر سعد بن زبیر نے شہید میجر سعد میجر سعد کے محسن نقوی
پڑھیں:
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے ،محسن نقوی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ہفتہ کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ٰہاوس بلوچستان آمد پر وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے ان کا خیر مقدم کیا۔(جاری ہے)
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی ٰبلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن عامہ اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی سرکوبی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہدائ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،صوبے میں امن کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔