قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد حالیہ دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، قوم کے ہم قدم، بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
خضدار(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارےگئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا ہے۔
Post Views: 4