Daily Ausaf:
2025-11-03@14:56:33 GMT

جاپانی طلبہ کاکلاس روم میں شاندار ڈانس، ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کے کاوانوئے ہائی اسکول میں طلباء کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 71 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ نے APT گانے پر زبردست ہم آہنگی کے ساتھ رقص کیا، جب کہ استاد بلیک بورڈ پر کچھ لکھنے میں مصروف تھے۔

طلبہ کے منفرد انداز اور پُرجوش ڈانس نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ گانا 2024 میں ریلیز ہوا تھا اور ریلیز کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس سے پہلے بھی بھرت ناٹیم ڈانسرز کی ایک ویڈیو نے APT پر پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

یہ گانا دراصل “Apartment” یا “Apateu” (ایک مشہور کورین ڈرنکنگ گیم) کا مخفف ہے۔ یہ نیوزی لینڈ-جنوبی کوریا کی گلوکارہ روز اور امریکی گلوکار برونو مارس کی مشترکہ تخلیق ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل

اسکرین گریبز 

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔

ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔

ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
  • آپ جو انڈہ کھا رہے ہیں وہ اصلی ہے یا نقلی؟ فیکٹری میں بنے جعلی انڈوں کی ویڈیو وائرل
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکی نائب صدر وینس اور اریکا کرک کی گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، شادی کی قیاس آرائیاں
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل