اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) شمالی یورپی ملک ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسپیکٹرم (Spectrum) نامی یہ راکٹ خلائی سفر کے شعبے کی ایک جرمن اسٹارٹ اپ کمپنی ایزار ایروسپیس (Isar Aerospace) نے تیار کیا تھا۔

اس خلائی راکٹ کو ٹیک آف کیے ہوئے ابھی چند سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ اس کے اطراف سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ راکٹ واپس زمین پر گرتے ہوئے ایک زور دار دھماکے کے ساتھ کریش کر گیا۔

سنیتا ولیمز کی خلاء سے محفوظ واپسی پر بھارت میں جشن کا ماحول

یہ راکٹ، جس کا سفر جرمنی اور ناروے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھا، آرکٹک کے علاقے میں ناروے کے انڈویا خلائی مرکز سے روانہ ہوا تھا اور اس کے ٹیک آف کا عمل یوٹیوب پر ایک ویڈیو سٹریم کے ذریعے لائیو دکھایا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اسپیکٹرم ایک اوربٹل راکٹ

ایزا ایروسپیس نامی جرمن اسپیس اسٹارٹ اپ کمپنی کا بنایا ہوا یہ راکٹ ایک اوربٹل (orbital) راکٹ تھا۔

اوربٹل راکٹ ایسے راکٹوں کو کہتے ہیں جو مصنوعی سیاروں یا ریسرچ سیٹلائٹس کو زمین کے مدار میں یا اس سے بھی آگے تک پہنچانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اسپیکٹرم کے ٹیک آف کی خاص بات یہ تھی کہ یہ براعظم یورپ کے، روس کو چھوڑ کر، کسی بھی حصے سے زمین کے مدار کی طرف بھیجا جانے والا پہلا راکٹ تھا۔

خلا میں نو ماہ پھنسے رہنے کے بعد ناسا کے خلاباز زمین پر محفوظ واپس

اس کے علاوہ یہ راکٹ ایک ایسے منصوبے کا مرکزی حصہ بھی تھا، جس کے لیے استعمال ہونے والے جملہ مالی وسائل، خلائی سفر کی یورپی تاریخ میں پہلی مرتبہ، صرف اور صرف نجی شعبے نے مہیا کیے تھے۔

اس اسپیس راکٹ کی لانچنگ کو آج سے پہلے خراب موسمی حالات کی وجہ سے کئی بار مؤخر بھی کرنا پڑ گیا تھا۔ اس کے علاوہ خود ایزار ایروسپیس کا موقف بھی یہ تھا کہ اس راکٹ مشن سے بہت زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔

اسپیس ایکس اسٹارشپ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد تباہ

ایزار ایروسپیس کا لانچنگ سے پہلے موقف

آرکٹک کے خطے میں ناروے کی انڈویا نامی اسپیس پورٹ سے روانگی سے قبل اس منصوبے کی محرک کمپنی ایزار ایروسپیس کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو ڈانیئل میٹسلر نے کہا تھا، ''ہر وہ سیکنڈ جب ہمارا تیار کردہ راکٹ پرواز میں ہو، ہمارے لیے اچھا ہے۔

اس لیے کہ یوں ہم ڈیٹا بھی حاصل کرتے ہیں اور تجربہ بھی۔ اس راکٹ کی 30 سیکنڈ تک پرواز بھی ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہو گی۔‌‘‘

امریکی نجی خلائی جہاز چاند پر اتر گیا

ڈانیئل میٹسلر نے اسپیکٹرم کی لانچنگ سے پہلے یہ بھی کہا تھا، ''ہم اپنے اس اولین ٹیسٹ کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچنے کی توقع نہیں کر رہے۔ دراصل ایسا تو آج تک ہوا ہی نہیں کہ کسی بھی ادارے نے اپنی طرف سے لانچنگ کی اولین کوشش کرتے ہوئے اپنی اوربٹل وہیکل کو زمین کے مدار میں پہنچا دیا ہو۔

‘‘

اسپیکٹرم اپنی ساخت میں دو مراحل پر مشتمل ایک ایسا راکٹ تھا، جو 28 میٹر (92 فٹ) طویل تھا اور اس پرواز کے دوران اپنے ساتھ کوئی 'اسپیس لوڈ‘ لے کر نہیں جا رہا تھا۔

م م / ش ر (اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایزار ایروسپیس زمین کے مدار

پڑھیں:

چین نے پاکستان کو فوجی طاقت کا نیا مرکز بنا دیا، بھارتی دفاعی تجزیہ کار  

بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو خطے کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی فوج کو مضبوط بنانے کیلئے اسکی حمایت جاری ہے۔
پراوین ساہنی نے تازہ وی لاگ میں پاکستان کی جانب سے نئی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس کمانڈ کی تشکیل چین کے پی ایل اے راکٹ فورس سے متاثر ہو کر کی گئی ، جس کا مقصد پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو نئی سطح تک لے جانا ہے۔
پراوین ساہنی نے کہاکہ پاکستان کی ایئر فورس نے “ آپریشن سندور“ کے دوران اپنی صلاحیتوں کو عملی سطح پر استعمال کیا اوراسکے دوران پاکستان نے ”کثیر جہتی آپریشنز“ کا نیا جنگی تصور اپنایا۔
پراوین ساہنی نے کہا کہ پاکستان نے روایتی لڑائی کی بجائے بی وی آر میزائلوں کا استعمال کیا، جس سے پاکستان ایئر فورس نے اپنی جدید فوجی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنایا۔
پراوین ساہنی نے اس پر زور دیا کہ پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کو چین کے BeiDou سیٹلائٹ سسٹم کی مکمل معاونت حاصل ہوگی، جو 24 گھنٹے کی نگرانی فراہم کرتا ہے اور پاکستان کے میزائلوں کو درست طور پر نشانہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔ چین کا یہ سسٹم پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بھارتی دفاعی ماہر نے بھارت کی دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم کی جانب سے ایگنی V نیوکلیئر میزائل کے اضافے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جو 5000 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ زیرِ زمین بنکروں کو 80 سے 100 میٹر گہرائی تک تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ اس بھارتی اقدام کا جواب ہو سکتی ہے، جس سے پاکستان بھارت کی ایسی کارروائیوں کو روکنے میں کامیاب ہو گا۔
پراوین ساہنی نے کہا چین کا پاکستان کی فوجی طاقت کو بڑھانے میں یہ کردار خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی مدد سے پاکستان کی فوجی صلاحیتیں مستحکم ہوں گی، جس سے پاکستان نہ صرف دفاعی بلکہ عسکری لحاظ سے بھی اپنی طاقت کو مزید بڑھا سکے گا۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا پاکستان کا نیا راکٹ فورس کمانڈ بھارت کے دفاعی منصوبوں کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پراوین ساہنی نے کہا کہ پاکستان کی یہ نئی حکمت عملی اور چین کی حمایت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پاکستان خطے میں اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ نہ صرف اپنی سرحدوں کا دفاع کرے، بلکہ عسکری طاقت میں بھی خطے کا ایک اہم کھلاڑی بن سکے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • ملک میں قومی کھیل ہاکی کے زوال کے باوجود یورپ میں پاکستان کے نام کی گونج
  • کہکشانی مہمان، انوکھے سمندری جاندار، جنگلی کیٹرپلر اور یورپ کی آگ
  • کیا بین الاقوامی سطح پر یورپ بے بس ہورہا ہے؟
  • ڈاکو سونے کی دکان سے 90 سیکنڈ میں 2 ملین ڈالر کے زیورات لے اُڑے؛ ویڈیو وائرل
  • پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے: ترجمان سپارکو
  • قابل تجدید توانائی میں نیا عالمی ریکارڈ؛ چین بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • اے آئی چیٹ بوٹ کے مشورے سے جوڑا پرواز سے محروم ہوگیا
  • آوارہ کتوں سے پاک دنیا کا پہلا ملک، کیسے نجات پائی؟
  • چین نے پاکستان کو فوجی طاقت کا نیا مرکز بنا دیا، بھارتی دفاعی تجزیہ کار  
  • نئی ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟