سپیکر پنجاب اسمبلی کا عوامی رابطہ ، سوالوں کے براہ راست جواب دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام سے مسلسل رابطے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام کے براہ راست سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ سماجی ویب سائٹس پر "سپیکر اور عوام" پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے سوال آپ نے کرنا ہے، جواب میں نے دینا ہے۔ پروگرام میں عوام سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے سوال کر سکیں گے۔ اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی نے پرومو جاری کر دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپیکر پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کا مقصد پارٹی کے بانی کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ شیخ امتیاز نےدرخواست میں کہا ہے کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل مقام پر اجتماع کی اجازت دی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک پارٹی قیادت اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کی شرکت کے ساتھ جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ پرامن ہوگا اور جمہوری تقاضوں کے مطابق عوامی رائے کے اظہار کا ذریعہ ہوگا۔