Daily Mumtaz:
2025-09-18@16:27:08 GMT

پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کے لالے پڑ چکے

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کے لالے پڑ چکے

پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز بچانے کے لالے پڑچکے، واپسی کیلیے بدھ کے روز دوسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی، ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز  پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ہیملٹن پہنچ گئی۔

قومی اسکواڈ اتوار کو نیپئر سے ہیملٹن پہنچا جہاں وہ پیر کی صبح 10 بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 344 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ مچل نے 76 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے بھی 26 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3، حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ عثمان خان (39) اور عبداللہ شفیق (36) نے ٹیم کو 83 رنز کا آغاز دیا، مگر مڈل آرڈر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکا۔

کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر، حارث رؤف، عاکف جاوید اور نسیم شاہ یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ بابراعظم نے 78 اور سلمان آغا نے 58 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم 44.

1 اوورز میں 271 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے نتھین اسمتھ نے 4، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ مائیکل بریسویل اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم کے لیے دوسرا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ شکست کی صورت میں گرین شرٹس نہ صرف ایک روزہ سیریز ہار جائیں گے بلکہ دورہ نیوزی لینڈ میں مسلسل دوسری سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں بھی پاکستان کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم کی مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف کھلاڑیوں کو دوسرے میچ کے لیے مکمل تیار کر رہے ہیں، امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان ٹیم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ رنز کی

پڑھیں:

ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی جٹ لینڈ کے 4ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے 2کروڑ 40لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان پلیٹ فارم کراسنگز کو ختم یا دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا جہاں مسافروں کو پٹڑیاں عبور کرنا پڑتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن
  • پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
  • محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • پاکستانی خواتین کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کی تیاری اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا