پنجاب بھر میں تفریحی پارکوں میں جھولوں پرپابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)عید الفطر کی خوشیاں، عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائدکر دی ۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز اور مکینیکل جھولوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان مقامات کا رخ کریں گے۔
تفریحی پارکس، تھیم پارکس اور پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مکینیکل جھولوں کی مشروط اجازت ہوگی۔مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا۔
مستقل نصب جھولوں کے حفاظتی معائنے اور تمام ریگولیٹری معیارات پر عمل درآمد بارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیقی سرٹیفکیٹ لازم قرار دیدیا۔محکمہ داخلہ پنجاب میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا جو 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا۔
امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، سینیئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا۔
مقبوضہ کشمیر،برطانیہ ، بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں عید اجتماعات ، برطانوی شاہی خاندان کی مسلمانوں کو عیدکی مبارکباد
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکا میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر پابندی سے متعلق اولمپک کمیٹی کا اہم فیصلہ
امریکا کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اٹھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں شرکت سے روکا جائے تاکہ ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لے سکیں۔
امریکی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نگرانی اور تعاون کا عمل جاری رکھے گی تاکہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایگزیکٹو آرڈر 14201 اور ٹیڈ سٹیونز اولمپک اینڈ ایمیچور اسپورٹس ایکٹ کے مطابق محفوظ اور منصفانہ مقابلے کا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے رواں سال فروری میں اس حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت انہوں نے اعلان کیا کہ ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اس حکم میں محکمہ انصاف سمیت تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹرانس جینڈر لڑکیاں اور خواتین اسکول کی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لے سکیں اور اس پابندی کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔
یہ فیصلہ امریکا میں جاری اس بحث کا حصہ ہے جس میں خواتین کے کھیلوں میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے اور اس اقدام کو خواتین کے کھیلوں میں مقابلے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔