پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل تا 15 اکتوبر ہوں گے، سنگل شفٹ اسکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز اسکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، ہائی ہیل اور زیادہ زیورات پہن کر اسکول نہ آئیں ، محکمہ تعلیم سندھمحکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے۔
ڈبل شفٹ اسکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز سرکاری اسکولوں کی چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی، سیکنڈ شفٹ اسکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو یہ اسکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے، اساتذہ اسکولوں میں سوا 7 بجے سے ڈیڑھ بجے تک رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرکاری اسکولوں اسکولوں میں رہیں گے بجے تک
پڑھیں:
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری
شاہدسپرا:وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔
واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی، واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین نامزد بینکوں میں قسط جمع کروائیں گے، قسط کی ادائیگی کر کے بینک سے رسید حاصل کی جائے۔
دوسری قسط کی عدم ادائیگی پر حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست