کراچی: لیاری بھتیجے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے خاتون کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کراچی محمود آباد میں مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی...
پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ خاتون گھر میں بھتیجے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔