پاسداران انقلاب دہشتگرد، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کے پھیلاو سے روکیں گے ، امریکہ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہو گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے حماس کو غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہم ہیں دنیا کی حفاظت کیلئے کام کریں گے۔
ٹیمی بروس نے مزید کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے عوام کی اُمنگوں کے مطابق کر رہی ہے، امریکا آنے والوں کو امریکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکا معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بھی ایک بہتر جگہ ہو گی۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے سوال کیا گیا کہ ٹرمپ امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں بھی لوگ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں جس پر ٹیمی بروس نے کہا کہ لوگ ٹرمپ پر اعتبار کرتے ہیں اسی لیے انہیں دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔
حکمراں طبقے اور سیاستدانوں نےکہاں کہاں عید گزاری ؟ جانیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹیمی بروس
پڑھیں:
ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری کردی،امریکی مصنوعات کو پاکستان میں پسندیدہ ترین کا درجہ حاصل ہے،پاکستان نے امریکہ کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دے رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکہ کی ایکسپورٹس سے صرف 15 کروڑ 70 لاکھ ٹیرف وصول کرتا ہے،امریکہ پاکستان کی ایکسپورٹس سے سالانہ 61 کروڑ ڈالرز ٹیرف وصول کرتا ہے ،پاکستان نے امریکہ کی درآمدات پر 10.3 فیصد ٹیرف عائد کیا ہوا ہے
امریکہ نے پاکستان کی برآمدات پر 10.7 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے،پاکستان کی 14.8 فیصد برآمدات امریکہ میں ڈیوٹی فری پہنچتی ہیں،پاکستان کی 53 فیصد ایکسپورٹس پر امریکی ٹیرف عائد ہیں،پاکستان کو بنگلہ دیش ، ویتنام اور چین کے مقابلے میں فائدہ ہے
پاکستان ملبوسات ، فیبرکس اور غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھا کر فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاکستان کو کھیلوں کے سامان کی بہتر مارکیٹ رسائی میسر آسکتی ہے،ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات متاثر ہوسکتی ہیں،امریکہ نے پاکستانی مصنوعات پر دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ٹیرف عائد کر رکھا ہے
پاکستانی ایکسپورٹس پر یورپی یونین کے مقابلے میں امریکہ کا ٹیرف زیادہ ہے،ٹرمپ ٹیرف کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ جائے گا۔پاکستان امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک کو اپنی ایکسپورٹس بڑھائے ۔پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر سفارتی تعلقات کے ذریعے ٹیرف کم کراسکتا ہے
نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا