ویڈیو: بیوی کی ٹک ٹاک نے شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
نیو دہلی:
بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔
یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔
خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نے ٹک ٹاک کی ریل بنائی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
خاتون کے شوہر ٹریفک کانسٹیبل اجے کنڈو کو بھی معطل کر دیا گیا۔
اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل کو ان کی اہلیہ کے عمل کی سزا نہیں ملنی چاہیے تھی جبکہ کچھ نے سوشل میڈیا پر ریل بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ معطلی کا فیصلہ غلط ہے اس نے تو بس تفریح کی تھی جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ ریل بنانے کی لت کیا ہو چکی ہے؟ لوگوں کو کچھ اور کام کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا۔
کمپنی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں جن میں آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔
ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔
نئی اپ ڈیٹ میں ایپل کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہے۔
یہ ایک نیا لُک ہے جس نے ہوم اسکرین ایپ آئکون سے لے کر نوٹیفیکیشن کے ظاہر ہونے تک ہر چیز بدل دی ہے۔ سسٹم میں موجود کچھ ایپس میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔