Islam Times:
2025-11-03@16:48:59 GMT

میانمار، زلزلے سے اموات کی تعداد 2719 ہو گئیں

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

میانمار، زلزلے سے اموات کی تعداد 2719 ہو گئیں

میانمار کے شہر ینگون میں زلزلے سے 4 ہزار 521 افراد زخمی اور 400 سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔ میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے 3 دن بعد بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میانمار میں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 719 ہو گئی ہے۔ میانمار کے شہر ینگون میں زلزلے سے 4 ہزار 521 افراد زخمی اور 400 سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔ میانمار میں آنے والے 7.

7 شدت کے زلزلے کے 3 دن بعد بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کو بجلی کی بندش، ایندھن کی قلت اور ناقص کمیونیکیشن جیسے مسائل کی وجہ سے مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ بھاری مشینری کی کمی کے باعث لوگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زندہ افراد کو تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ میانمار کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ 28 مارچ کو میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے تھے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں جمعہ کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میانمار میں زلزلے سے زلزلے کے کی تعداد شدت کے

پڑھیں:

افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کابل: افغانستان کے ہندوکش خطے میں آنے والے شدید زلزلے نے ایک بار پھر تباہی مچا دی، زلزلے کے جھٹکوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 320 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزارِ شریف سمیت شمالی افغانستان کے متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے، جس سے عمارتوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ رات کے وقت سڑکوں اور کھلے میدانوں میں خوف و ہراس کی فضا دیکھنے میں آئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال 31 اگست کو 6.0 شدت کے زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے باعث کم از کم چار ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
  • افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
  • امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!
  • سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی