میانمار زلزلہ: وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امداد کی پہلی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد سامان روانہ کر دیا گیا۔
میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل این ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیاء بھیجی گئی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل، تیار کھانا، ادویات اور واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔
میانمار میں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
این ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ امدادی سامان لے کر طیارہ میانمار کے شہر ینگون پہنچے گا۔
امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، این ڈی ایم اے، وزارتِ خارجہ کے اہلکار اور میانمار کے سفیر نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر فوری امدادی سامان کے ترسیلی عمل پر این ڈی ایم اے کو سراہا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھیجا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب میانمار کے سفیر نے امدادی سامان کے اقدامات پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے میانمار کے
پڑھیں:
موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے: شہباز شریف
شہباز شریف — فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لیے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے۔
وزیر اعظم سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کے لیے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مزدوروں اور کارکنوں کے حقوق کے لیے کام کر رہا ہے۔
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں...
ان کا کہنا ہے کہ حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ورکر ویلفیئر فنڈ کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے کئی تربیتی پروگرام کرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، 2022ء کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کے نقصانات اٹھانے پڑے۔
شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مزدوروں کو روزگار کے بہت سے مسائل پیش آئے، انہیں نقصانات برداشت کرنا پڑا، اس کے حل کے لیے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی مالی معاونت درکار ہے۔