استنبول میئر کی گرفتاری، معاشی بائیکاٹ کی ترغیب دینے والوں کے خلاف تحقیقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
استنبول میں میئر کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران معاشی بائیکاٹ کی ترغیب دینے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
چیف پراسیکیوٹر استنبول کا کہنا ہے کہ عوام کو معاشی سرگرمیوں سے روکنے والوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کے زریعے عوامی جذبات بھڑکانا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ 19 مارچ کو استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی کرپشن کے الزامات پر گرفتاری کے خلاف ترکیہ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے، حکومت نے اب تک سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔
عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ مختلف صنعتوں اور فیکٹریوں کی جانب سے گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔