امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
یمن میں امریکی حملے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا کر 2 کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم چار بی ٹو بمبار طیارے بحرہند کے جزیدے ڈیاگو گارسیا Diego Garcia میں امریکی برطانوی فوجی اڈے پر پہنچا دیئے گئے ہیں ۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی بمبار طیارے یمن یا ایران تک پہنچنے کے لیے کافی قریب ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور
اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کررہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل ہے۔
پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے
دوسری جانب سعودی عرب نے تیل کے لیے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی سہولت بھی دی ہے۔
یاد رہے کہ 2024 میں پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا۔ امریکا کو پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے سوتی دھاگا، سویابین خریدنے پر آمادہ ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ ٹیکسٹائل سیکٹر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔