میانمار میں زلزلہ، پاکستان نے متاثرہ افراد کیلئے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے میانمار میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سامان لے جانے والی پہلی پرواز کو رخصت کیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات چیت میں میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
واضح رہے کہ میانمار میں 25 مارچ کو آنے والے7.
میانمار کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ خیموں، خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری خانہ جنگی ضرورت مندوں تک امداد پہنچنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
میانمار کے فوجی رہنما من آنگ ہلینگ نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ گئی ہے اور اس کے 3000 سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4521 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 441 لاپتا ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میانمار کے
پڑھیں:
وزیر زراعت سندھ نے وفاق سے گندم کی امدادی قیمت سے متعلق مطالبہ کردیا
سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے وفاق سے گندم کی امدادی قیمت سے متعلق مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کرے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔
سردار محمد بخش مہر نےمزید کہاکہ امدادی قیمت مقرر نہ ہونے سے کسان دباؤ کا شکار ہیں، سندھ نے گندم اگاؤ سپورٹ پروگرام کے تحت 56 ارب روپے کا امدادی پیکیج متعارف کرایا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ کسانوں کو کھاد اور دیگر سامان خریدنے کے لیے فی ایکڑ 24 ہزار 700 روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔