خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں عوامی تحفظ اور امن و امان کے پیش نظر کل 2 اپریل 2025 کو دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ٹانک ڈیرہ روڈ تا شیخ مارکیٹ بائی پاس، اور بائی پاس تا ڈبرہ ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہنگامی سروسز مستثنا ہوں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ٹانک میں ڈی ایس پی سٹی کی وین پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا تاہم پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے دوران ایک زخمی حملہ آور ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔جبکہ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔