اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز
غزہ: اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں آج صبح مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح جنوبی رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج نے رفح میں زمینی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی فوج داخل، 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید
غزہ شہر میں اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری اور بلند عمارتوں کی تباہی کے بعد اسرائیلی فوج ٹینکوں کے ساتھ شہر کے وسط میں داخل ہوگئی ہے۔ فضائی حملے بھی بدستور جاری ہیں جبکہ زمینی کارروائی میں شدت آگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہزاروں افراد غزہ شہر سے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں تاہم کئی شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسکولوں اور کلینکس سمیت 16 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں آپریشن کر رہی ہے اور ممکنہ معاہدوں کے لیے صرف چند دن یا ہفتے باقی ہیں۔