پاکستان نے میانمار میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سامان لے جانے والی پہلی پرواز کو رخصت کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات چیت میں میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ میانمار میں 25 مارچ کو آنے والے7.

7 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے. جس کے بعد فوجی حکومت نے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی تھی۔میانمار کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ خیموں، خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے .تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری خانہ جنگی ضرورت مندوں تک امداد پہنچنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔میانمار کے فوجی رہنما من آنگ ہلینگ نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ گئی ہے اور اس کے 3000 سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4521 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 441 لاپتا ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میانمار کے

پڑھیں:

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف اور اس کے نواحی علاقوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 6.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

افغان صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف اور اطراف میں پیر کی صبح شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 10 افراد کے جاں بحق اور 260 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ مزار شریف کی آبادی تقریباً پانچ لاکھ 23 ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جانی نقصان اور تباہی کے امکانات زیادہ ہیں اور بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی ویڈیوز اور منہدم عمارتوں کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں امدادی کارکنوں کو ملبے سے لاشیں نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اِن ویڈیوز اور تصاویر کی تاحال مستند ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

A powerful earthquake struck northern Afghanistan in the middle of the night, causing houses to collapse while residents were deeply asleep, resulting in numerous fatalities. pic.twitter.com/t4x6dNmwdQ

— Nilofar Ayoubi ???????? (@NilofarAyoubi) November 2, 2025


بلخ صوبے میں طالبان حکومت کے ترجمان حاجی زید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ زلزلے کے بعد شولگرا ضلع میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زیادہ تر افراد اونچی عمارتوں سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مزار شریف کی مشہور ’نیلی مسجد‘ کے احاطے میں ملبہ بکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ ایک تاریخی مسجد ہے جسے حضرت علیؓ کے مزار کی نسبت سے ایک اہم مذہبی و تاریخی مقام سمجھا جاتا ہے۔

یادي زلزلې د روضیې شریفي ښکلا ته هم ستر زیان رسولي.

???? pic.twitter.com/U6Rj5n4PZF

— Haji zaid (@Hajisahib1234) November 2, 2025


افغان طالبان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بلخ اور سمنگان صوبوں میں ہوا، جہاں کئی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ امدادی ٹیموں متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

وزارتِ صحت کے ترجمان شرفات زمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں مصروف ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق ’تمام قریبی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ طبی عملہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکا ہے۔‘

رواں سال اگست کے آخر میں جنوب مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔ اس تباہ کن زلزلے میں سینکڑوں گھر منہدم اور لوگ ملبے تلے دب گئے تھے۔

ماہرین کے مطابق افغانستان دو فعال فالٹ لائنز پر واقع ہے، جہاں بھارتی اور یوریشیائی ٹیکٹونک پلیٹس کے ٹکراؤ کے باعث اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں معمولی جھٹکے بھی شدید تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ وزارتی کانفرنس: فلسطینیوں کیلئے انسانی امداد فوراً بحال کرنےکامطالبہ
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ