بیجنگ :چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو دی جانے امداد کی دوسری کھیپ جمعرات کی صبح روانہ کی جائے گی۔ اس کھیپ میں 800 خیمے، 2000 کمبل، کھانے کی چیزیں اورپینے کے پانی سمیت دیگر فوری ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چائنا ریڈ کراس سوسائٹی نے 15 لاکھ یوآن کی نقد امداد بھی فراہم کی ہے جبکہ یون نان صوبے کی جانب سے 61 لاکھ یوآن مالیت کا ریلیف سامان فراہم کیا گیا ہے ۔ اس وقت تقریباً 30 چینی ریسکیو ٹیموں کے 500 سے زائد ارکان میانمار میں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ 2 اپریل کی صبح تک، چینی ریسکیو ٹیموں نے کل 8 افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔ سی آئی ڈی سی اے کے ترجمان لی مینگ کے مطابق، چین پہلا ملک تھا جس نے ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا اور پہلا ملک تھا جس نے ریسکیو ٹیموں کو میانمار بھیجا۔ آنے والے دنوں میں، چین میڈیکل اینٹی ایپیڈیمک اور ڈیزاسٹر لاس اسسمنٹ کے ماہرین کے دو گروپس بھی بھیجے گا۔مقامی وقت کے مطابق 2 اپریل تک، میانمار میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 2,886 افراد ہلاک اور 4,639 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 373 افراد لاپتہ ہیں۔ زلزلے کے بعد اب تک 54 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.

5 تھی ۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔

دریائے چناب کے حالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں  ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی ہے ، ریسکیو ٹیم کی جانب سے  تصدیق کی گئی ہے۔مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاع
  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔
  • مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر 
  • سیلاب کی تباہ کاریاں‘ کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے‘سلیم میمن
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان