اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) ہوائی سفر کے لیے جہازوں کی سستے داموں ٹکٹیں فروخت کرنے والی جرمن کمپنی ریان ایئر لائن نے ایک سال میں 200 ملین سے زائد مسافروں کو ان کی منازل تک پہنچانے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ بُدھ کو ریان ایئر کی انتظامیہ نے اس امر کا اعلان کیا کہ مارچ کے اواخرتک چلنے والے رواں مالی سال کے دوران ریان ایئر سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد دو سو دو ملین رہی، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ ہے۔

لفتھانزا یورپی پروازوں کے لیے علاقائی ایئر لائن شروع کرے گی

دراصل ریان ایئر ایک طویل عرصے سے مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے خود کو یورپ کی سب سے بڑی ایئر لائن منوا چُکی تھی۔ پہلے ہی یہ 210 ملین مسافروں کا ہدف پورا کر چکی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم نئے بوئنگ 737 طیاروں کی ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ سے اس کی صلاحیت میں کمی آئی تھی۔ اس کے سبب اس ایئر لائن نے اپنا ہدف کم کرتے ہوئے اسے 206 ملین مسافروں تک مقررکیا تھا۔

اپنی صلاحیت کے چورانوے فیصد کے استعمال کے ساتھ، اس ایئر لائن نے مسافروں کی تعداد کے حوالے سے قابل زکر پیشرفت کی۔

دس ایئر لائنز کے گروپ کی کارکردگی

جرمن ایئر لائن لفتھانزا گروپ میں شامل دس ایئر لائنز بشمول سوئس، آسٹرین ایئر لائنز اور تعطیلات میں سفر کرنے والوں میں مقبول ایئر لائن Eurowings، نے مشترکہ طور پر کُل 131 ملین مسافروں کو نقل و حرکت کی سہولت فراہم کی۔

لفتھانزا 37.

6 بلین یورو کے ساتھ یورپ میں ریونیو ایئر لائنز گروپ میں سب سے بڑی ایئر لائن ہے۔ اس کے بعد برطانوی-ہسپانوی گروپ IAG اور Air France-KLM، ہر ایک تقریباً 32 بلین یورو ریونیو کے ساتھ چل رہی ہے۔

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی نجکاری، بولیاں طلب کر لی گئیں

تجزیہ کاروں کے اندازے کے مطابق مختصر اور درمیانے فاصلے کے لیے فضائی سروس مہیا کرنے والی ریان ائیرلائن کو حال ہی میں مکمل ہونے والے مالی سال میں 14 بلین یورو کی آمدنی ہوئی۔

کم لاگت والی برطانوی ایئرلائن 'ایزی جیٹ‘ 2024ء کے مالی سال کے دوران تقریباً 90 ملین مسافروں کو سفر کی سہولیات مہیا کر کے یورپ میں دوسرے نمبر پر رہی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملین مسافروں ایئر لائن نے ایئر لائنز ریان ایئر

پڑھیں:

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ

سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے  بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  •  فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60فیصد اضافہ
  • پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں