وہ کون سی ’ڈش‘ ہے جسے کھائے بغیر کرینہ کپور کو نیند نہیں آتی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
فٹنس اور وزن پر قابو رکھنے کے لیے لاکھوں جتن کرنے والی کرینہ کپور کو ایک ایسی ڈش بہت پسند ہے کہ جسے کھائے بغیر انھیں نیند نہیں آتی۔
آپ کتنے ہی اپنے وزن کے نہ بڑھنے کا خیال رکھتے ہوں اور اس کے لیے فاقوں سے لیکر پسینے نکال دینی والی ورزشیں کرتے ہوں ایسا ممکن نہیں کہ کوئی ایسی ڈش نہ ہو جو آپ کو تمام احتیاطیں اور پابندیاں توڑنے پر مجبور نہ کردے۔
کرینہ کپور کی بھی ایسی ہی ایک پسندیدہ ڈش ہے بلکہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ادکارہ نے یہ تک کہہ دیا اس ڈش کے بغیر انھیں رات کو نیند نہیں آتی۔
کرینہ کپور جس ڈش کا زکر کر رہی ہیں وہ کوئی دنیا کے معروف شیف کی خاص ریسیپی یا مہنگے ترین ہوٹل میں نہیں پکتی بلکہ یہ ایک مقامی ڈش ہے جو بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی کئی گھروں میں روزانہ بنتی ہے۔
اس ڈش کا نام کھچڑی ہے۔ جی ہاں، کرینہ کپور نے غذائی ماہر روجوتا دیویکر کی کتاب ’’دی کامن سینس ڈائیٹ‘‘ کی تقریبِ رونمائی میں یہی بتایا۔
کرینہ کپور نے بتایا کہ جیسے لوگوں کو کسی مشروب کی طلب ہوتی ہے ویسی ہی مجھے کھچڑی کھانے کی ہوتی ہے۔ میں کچھڑی کھائے بغیر اچھی نیند نہیں لے پاتی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر دو یا تین دن کھچڑی نہ کھاؤں تو میری حالات خراب ہوجاتی ہے اور میں اپنی باورچی کو فون کرکے کہتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی کیوں نہیں بنی، میں کھچڑی کھائے بغیر سو نہیں سکتی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرینہ کپور کھائے بغیر نیند نہیں
پڑھیں:
شادی کے بغیر پیدا بچے کا کیس، فیملی کورٹ کا باپ کو کفالت کا حکم
لاہور(نیوز ڈیسک) فیملی کورٹ نے شادی کےبغیرپیداہونیوالےبچےکاباپ ثابت ہونےکا کیس میں باپ افضل کو بچے کی کفالت کاحکم دیدیا۔
عدالت نےباپ کوخرچہ دینےکاحکم دیتےہوئےکیس نمٹادیا،وکیل نے موقف اپنایا کہ افضل نےخاتون کو بغیرشادی کےرکھاجس سےایک بچہ پیداہوا،افضل نےبعد ازاں خاتون سےشادی تو کرلی لیکن بچے کو تسلیم کرنےسےانکارکردیا۔
ڈی این اے کرانے کے بعدثابت ہواکہ بچہ افضل کاہی ہے۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی شخص بغیرنکاح کےخاتون کورکھتاہےیازبردستی کرنےسےبچہ پیداہوگاتووہ کفالت کریگا۔
Post Views: 1