حکومت سندھ کا کل عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومت سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل (بروز جمعہ) عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدہ کسی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ کسی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں، سندھ طاس دو ملکوں کے درمیان نہیں عالمی معاہدہ ہے، ہمیں ایک قوم بن کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی کہا تھا بھارت سے کبھی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔
Post Views: 1