نوبل انسٹیٹیوٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کا دعویٰ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ناروے(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اپریل 2025) نوبل انسٹیٹیوٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے ووٹ حاصل کرنے کی سیاسی چال قرار دیدیا۔ نوبل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے ناروے کے معروف اخبار میں مضمون لکھا جس میں انہوں نے نامزدگی کے دعویٰ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ہارپ ویکن کا کہنا تھا کہ نامزدگی کے باضابطہ اعلان سے پہلے اس کا چرچا کر کے ناروے میں بسنے والے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سیاسی رہنما کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کو اس انداز میں استعمال کیا گیا، جس سے نوبیل انعام کے وقار پر اثر پڑا۔ ناروے کی سینٹر پارٹی نے حالیہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کا اعلان کیا تھا، جس پر مختلف حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔(جاری ہے)
نوبل انسٹیٹیوٹ نے واضح کیا کہ نوبل انعام کی نامزدگی اور فیصلے کا ایک سخت ضابطہ کار ہوتا ہے اور اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ ناروے کی سیاسی جماعت ’پارٹیئت سینٹرم‘ سے منسلک ایک گروپ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا، ’’پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ناروے کی سیاسی جماعت ’پارٹیئت سینٹرم‘ سے وابستہ پاکستان ورلڈ الائنس (پی ڈبلیو اے) کے اراکین کی جانب سے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ نامزدگی عمران خان کی امن، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے لیے 28 سالہ جدوجہد کا اعتراف ہے اور ایک عظیم رہنما کے طور پر ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انعام کیلئے نامزدگی نوبل انسٹیٹیوٹ نوبل انعام کی
پڑھیں:
عمران خان نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، ان کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے، علیمہ خان
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، یہ جھوٹ ہے،بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے لیکن گم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ مشال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں آپ انکے خلاف تھیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں پر بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ انصاف ہونا چاہیئے تھا۔
علیمہ خان نے کاہ کہ مجھ سے اگر پوچھیں تو سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیئے تھا، میرٹ کی بات ہو تو مشال یوسفزئی کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں، انصاف ہونا چاہیئے تھا میں یہی کہونگی۔
علیمہ خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے لیکن گم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزے کے لیے درخواست دی ہے، حیرانی ہے سفارت خانے والے کہہ رہے ہیں کوئی درخواست نہیں دی، بچوں نے جو درخواست دی ہے میرے پاس اسکا ٹریکنگ نمبر ہے۔
ان کا کہنا تھا ایک دوست نے سفیر کو فون کیا تو اس نے کہا وزارت داخلہ سے اجازت لینی ہے، میں نے ان سے کہا اجازت جسے بھی لینی محسن نقوی سے لے لیں، کل خبر آئی وزارت داخلہ نے نہیں وزارت خارجہ نے ویزا دینا ہے، اب ایمبیسڈر صاحب کسی بات کا جواب نہیں دے رہے، ایمرجنسی میں تو ایک گھنٹے میں ویزا لگتا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا تحریک کیلئے لوگوں نے خود فیصلہ کرنا ہے، ہم اپنے بھائی کی رہائی کی کوشش کررہے ہیں، ہم دو سال سے جیل آرہے ہیں عدالتوں میں ہیں، تحریک بچوں سے منسوب نہیں تحریک رہائی تک چلنی ہے، ہم تحریک کا حصہ ضرور بنیں گے ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان سے پوچھا گیا کیا آپ کے بچے آرہے ہیں، جس پر انہوں نے کہا تحریک چلانے کیلئے انکا والد ہی کافی ہے، بانی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا یہ جھوٹ ہے۔