آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے حتمی مراحل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے حتمی مراحل میں داخل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے 26 اور 27 اپریل کو پاکستان کے دورے کا امکان ہے، جس دوران مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کے معاہدے کیے جائیں گے۔
مزید برآں، آذربائیجان کے وزیر برائے اکانومی میکائیل جباروف اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ان کا 8 اپریل کو دورہ متوقع ہے، جس دوران مختلف اقتصادی اور تجارتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔
سرمایہ کاری کے ممکنہ منصوبوں میں پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہیں۔ آذربائیجان کی جانب سے سکھر-حیدرآباد ایم-6 اور ایم-9 موٹروے منصوبوں میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
پیٹرولیم سیکٹر میں آذربائیجان کی 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بدین میں آئل ریفائنری قائم کرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، آذربائیجان وائٹ پائپ لائن منصوبے میں بھی سرمایہ کاری پر رضامند ہے۔
آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کی پاکستان میں ڈالر کی سرمایہ کاری ارب ڈالر
پڑھیں:
وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ترکیہ کے وزیر خزانہMehmet Simsek سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وسیع گنجائش پرزور دیا۔وزیر خزانہ نے اس امر کا اعتراف کیا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح گنجائش سے کم ہے۔
انہوں نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں بالخصوص ڈیری، پنیر اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعے تلاش کرنے کی دعوت دی۔ادھر، ہالینڈ کی کوئین میگزیما سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا،اُن کی مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور انہیں با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اشتہار