پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پنجاب پولیس کی سپرنٹنڈنٹ پولیس عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے 2025 ایکسی لینس ان پرفارمنس ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔
IAWP کی صدر جولیا جیگر کے ایک خط کے مطابق یہ ایوارڈ اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں ہونے والی 62ویں IAWP سالانہ تربیتی کانفرنس کے دوران ان کی ’امتیازی خدمات اور پولیسنگ کے لیے وابستگی‘ کے اعتراف میں دیا جائے گا۔
پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ باوقار ایوارڈ ہر سال دنیا بھر میں ایک خاتون پولیس افسر کو معاشرے میں ان کی شاندار خدمات پر دیا جاتا ہے۔
پنجاب پولیس نے ان کی اس کامیابی کو تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
یاد رہے کہ عائشہ بٹ اس وقت گوجرانوالہ میں سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس پی عائشہ بٹ پنجاب پولیس عالمی ایوارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس پی عائشہ بٹ پنجاب پولیس عالمی ایوارڈ پنجاب پولیس کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں ڈمپر نے ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں جدید و خود کار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ملیر کینٹ جناح ایونیو پر چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈمپر ڈرائیور کا لائسنس 2 ہفتے قبل ایکسپائر ہوچکا ہے۔ ادھر بلوچ کالونی پل کے قریب مبینہ طور پر ریس لگاتے ہوئے ایک گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتے ہوئے سڑک پر الٹ گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے گاڑی کے نوجوان ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔