سانگھڑ: سنجھورو بلاک چک 2-2 کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار بحال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع سنجھورو بلاک چک 2-2 کنویں سے پیداوار بحال کر دی گئی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چک 2-2 کنویں سے 115 بیرل یومیہ خام تیل، 70 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 21میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ چک 2-2 کنویں سے حاصل شدہ گیس کوایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹرچک 2-2 کنویں میں 62.
ان کا کہنا تھا کہ چک 2-2 کنویں کی بحالی اور پیداوار میں اضافہ او جی ڈی سی ایل کی توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل کنویں سے
پڑھیں:
ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
---فائل فوٹوبلوچستان کے علاقے ڈمبولی ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز بم دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روانہ کردیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس پشاور اور بولان میل کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچ جائے گی۔
ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بولان میل محفوظ رہی تھی جبکہ ٹرین کی آخری بوگی کے شیشے ٹوٹے تھے۔