رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، نیاز اللّٰہ نیازی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
نیاز اللہ نیازی(فائل فوٹو)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے حکم کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 11 بجے جیل پہنچے، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ کو رہنماؤں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے کیس میں ضمانت منسوخی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی آر میں ثبوتوں کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے جرم میں ملوث ہونا ناممکن ہے، پراسیکیوشن کے متضاد بیانات کیس کو مشکوک بناتے ہیں، ان مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سب نے پاکستان کی بہتری کیلئے بیٹھ کر بات کرنے کا فیصلہ کیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے 5 ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، بدنیتی واضح ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، دیگر ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے، پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبار ہیں، ضمانت کا حق بنتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سیاسی دشمنی کی بنیاد پر درج مقدمہ آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔