لاہور (نیوز ڈیسک) ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی، قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید کی چھٹیوں کے دوران مرغی کے گوشت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور حکومتی ادارے قیمتیں کنٹرول کرنےمیں ناکام رہے، ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی۔

تاہم آج نئی سپلائی کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار سے کم ہو کر 9 سو 35 روپے فی کلوگرام تک آگئی ہے۔

مرغی فروشوں نے اعتراف کیا کہ عید کی چھٹیوں میں لیبر نے اپنی مزدوری کئی گنا بڑھالی تھی ، جس کے نتیجے میں مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ مرغی فروش جتنے بھی عذر پیش کرلیں حقیقت تو یہ ہے کہ فارمز مالکان اور دکانداروں کی من مانیاں بھی اس وقت چلتی ہیں جب انتظامیہ بے بس ہو۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں اور اقدامات کارکردگی پر سوالیہ بن گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو

پڑھیں:

عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

کراچی:

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیکنیکی درستی اور پرافٹ ٹیکنگ سے جمعے کو بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 13ڈالر کی کمی سے 3ہزار 263ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 300 روپے کی کی کمی سے 3لاکھ 44ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114روپے گھٹ کر دو لاکھ 95ہزار 353روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 427روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے دو ہزار 938روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر دستیاب، قیمت کیا ہے؟
  • سونا مزید سستا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم
  • 20 کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
  • سونا مزید سستا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم
  • بوئنگ کمپنی کا اہم سپلایئر ‘اسپریٹ ایرو اسپیس’ دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا
  • انڈے، مرغی، ایل پی جی، چینی اور چاول مہنگے ہوگئے
  • عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟
  • یکم مئی سے پکانٹو آٹو میٹک کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟