جدیدتحقیق میں داڑھی کا ایسا فائدہ بتا دیا گیا کہ آپ بھی سبحان اللہ پکار اٹھیں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
داڑھی سنت نبویﷺ ہے اور دین اسلام نے ہر مرد کو داڑھی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ایک جدید سائنسی تحقیق میں بھی اب داڑھی کا ایسا فائدہ بتا دیا گیا ہے کہ آپ دین فطرت کے اس حکم پر سبحان اللہ پکار اٹھیں گے۔
برطانیہ کے ڈاکٹر کرن راجن نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اس تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ داڑھی مردوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔
ڈاکٹر کرن راجن بتاتے ہیں کہ داڑھی مردوں کے چہروں کو خطرناک بیکٹیریا سے بچاتی ہے۔ اس حوالے سے ایک ہسپتال کے ورکرز پر تحقیق کی گئی ہے جس میں معلوم ہوا کہ جن ورکرز کے چہرے پر داڑھی تھی ان کے چہرے پر ’ایم آر ایس اے‘ (MRSA)نامی مہلک بیکٹیرئیل سپر بگ تین گنا کم موجود تھا۔ یہ ایسا خطرناک بیکٹیریا ہے جس پر کئی اینٹی بائیوٹکس بھی بے اثر ہوتی ہیں اور اس کا علاج لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کرن کا کہنا تھا کہ بغیر داڑھی والے ہسپتال کے مرد ورکرز کے چہرے پر یہ بیکٹیریا تین گنا زیادہ پایا گیا۔ اس کے علاوہ داڑھی والے مردوں کے چہروں پر دیگر جراثیم اور بیکٹیریا بھی بغیر داڑھی والے مردوں کی نسبت کئی گنا کم پائے گئے۔لہٰذاماہرین کی طرف سے اس تحقیق کی روشنی میں تمام مردوں کو داڑھی رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
روزانہ پانچ منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کم کرسکتی ہے، تحقیق
نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پنے روزانہ کے معمولات میں صرف پانچ منٹ کی ورزش شامل کرنے سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہو جاسکتا ہے اور اس سے دل کی بیماری کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے مطالعہ کے لیڈ مصنف جو بلڈجٹ نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کی جسمانی صلاحیت کیسی بھی ہو، بلڈ پریشر پر مثبت اثر ڈالنے میں زیادہ محنت اور دیر نہیں لگتی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ورزش سے متعلق جو چیز منفرد ہے وہ یہ ہے کہ اس میں مختلف چھوٹی چھوٹی جسمانی سرگرمیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں جیسے سیڑھیاں چڑھنے سے لے کر ایک مختصر سائیکلنگ تک جن میں سے اکثر کو روزمرہ کے معمولات میں ضم کیا جا سکتا ہے۔
ٹیم نے اپنے نتائج کو جرنل سرکولیشن میں شائع کیا ہے۔ محققین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر عالمی سطح پر تقریباً 1.3 ارب بالغ افراد کو متاثر کرتا ہے اور یہ فالج اور دیگر وجوہات کی وجہ سے جلد موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔