فائل فوٹو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا آج ہونے والا سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔  

نوڈیرو سے پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی طبعیت کی ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، خیریت دریافت کی

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔

صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر کی ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی ہے، انہیں مکمل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق آصف علی زرداری انفیکشس ڈیزیز کے ماہرین کے زیرِ علاج ہیں، ان کے کئی ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا

بیلجیم سے فرار ہونے والا ولابی فرانس سے پکڑا گیا ہے۔

بیلجیم کے شہر موسکرون کے علاقے ہرسیو سے دو والابی ہفتے کے روز اپنے مالک کے گھر سے فرار ہوگئے، جن میں سے ایک جانور کئی دن بعد فرانس میں پکڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے 27 کے قریب جنگلی اور آبی حیات کی نئی اقسام دریافت کر لیں

مقامی حکام کے مطابق کم از کم ایک آسٹریلوی مارسوپیئل (کیس دار جانور) فرانس کی سرحد عبور کر کے واٹرلوس پہنچ گیا، جہاں فرانسیسی فائر فائٹرز نے اسے محفوظ طریقے سے قابو میں کیا۔

نارڈ فائر فائٹرز کے مطابق ’والابی کو درد یا تکلیف دیے بغیر قابو کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین نے پہلے جال کا استعمال کیا اور پھر دم سے پکڑ کر اسے محفوظ طریقے سے قابو میں کیا۔ اس تکنیک سے جانور کو چوٹ لگنے، پنجوں سے خراش یا دفاعی کاٹنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے چڑیا گھر سے فرار ہونے والی ’ریزو‘ پکڑی گئی

والابی کو ایک پنجرے میں ڈال کر اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے، تاہم دوسرا والابی اب تک لاپتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بیلجیم جرمنی فائر فائٹرز فرانس ولابی

متعلقہ مضامین

  • بیلجیم سے فرار ہونے والا ’والابی‘ فرانس میں پکڑا گیا 
  • بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات
  • اُمت کی اصل شناخت ایثار اور صلہ رحمی ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • جارج عبداللہ، 41 برس بعد آج فرانسیسی جیل سے رہا ہونے والا اہم شخص کون ہے؟
  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے استعفی دے دیا
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • مانسون اجلاس میں بہار ووٹر لسٹ پر اپوزیشن کا ہنگامہ، پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار