اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو جمعرات کی صبح یورپی ملک ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ پہنچے، جہاں ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ بوڈاپیسٹ کے کیسل ڈسٹرکٹ میں فوجی بینڈ کی دھنوں اور گھوڑوں پر سوار فوجیوں کے جلوس کے درمیان ان کا استقبال کیا گیا۔

یہ نیتن یاہو کا نومبر میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی طرف سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد دوسرا غیر ملکی دورہ ہے اور وہ اتوار تک ہنگری میں قیام کریں گے۔ دونوں رہنما جمعرات (آج) کو ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ہنگری کی 'آئی سی سی‘ سے دستبرداری

ہنگری نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ آئی سی سی سے دستبردار ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اوربان کے چیف آف اسٹاف گیرگلی گولیاس نے کہا، ''حکومت جمعرات سے آئینی اور بین الاقوامی قانونی فریم ورک کے مطابق آئی سی سی سے نکلنے کا عمل شروع کرے گی۔

‘‘

چند ماہ قبل آئی سی سی نے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس کے پاس یہ یقین کرنے کی وجوہات ہیں کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ نے غزہ میں ''بھوک کو جنگی ہتھیار‘‘ کے طور پر استعمال کیا اور شہریوں کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی حکام ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

آئی سی سی اور ہنگری کا تنازع

آئی سی سی نے ہنگری کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ترجمان فادی العبداللہ نے کہا، ''ہنگری پر عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔‘‘ ہنگری نے، جو سن 2001 سے آئی سی سی کا رکن تھا، پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل نہیں کرے گا۔

اوربان نے نومبر میں آئی سی سی پر ''غزہ میں جاری تنازع میں سیاسی مداخلت‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری بین الاقوامی قانون کو کمزور کرتا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے حمایت اور جرمنی کی تنقید

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سعار نے ہنگری کے فیصلے کی تعریف کی اور ایکس پر لکھا، ''ہنگری اور وکٹور اوربان کا شکریہ کہ انہوں نے اسرائیل اور انصاف کے اصولوں کے ساتھ مضبوط اخلاقی موقف اپنایا۔

‘‘ انہوں نے آئی سی سی پر ''اسرائیل کے دفاع کے حق کو نقصان پہنچانے‘‘ کا الزام لگایا اور اسے ''اخلاقی ساکھ سے محروم‘‘ قرار دیا۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم کے ہنگری کے دورے پر سخت تنقید کی اور اسے بین الاقوامی فوجداری قانون کے لیے ایک ''برا دن‘‘ قرار دیا۔

یہ بیان انہوں نے برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران دیا، جہاں انہوں نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے گرفتاری وارنٹ کے باوجود نیتن یاہو کے ہنگری میں استقبال پر تنقید کی۔ غزہ میں ایک مرتبہ پھر لاکھوں فلسطینوں کی نقل مکانی

دوسری جانب غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی نے ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو جنم دیا ہے۔

جمعرات کو لاکھوں فلسطینی پناہ کی تلاش میں سرگرداں رہے، جبکہ اسرائیل نے رفح کو ایک نئے اعلان کردہ ''سکیورٹی زون‘‘ کے طور پر قبضے میں لینے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں کم از کم 97 افراد ہلاک ہوئے، جن میں غزہ سٹی کے شجاعیہ مضافات میں صبح کے وقت ایک فضائی حملے میں مارے جانے والے 20 افراد بھی شامل ہیں۔

بدھ کو اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کے گنجان علاقوں کے بڑے حصوں پر قبضہ کرے گا۔ اس کے اگلے ہی دن فوج نے رفح میں داخل ہو کر پیش قدمی شروع کی، جو جنگ کے دوران دیگر علاقوں سے بھاگنے والوں کے لیے آخری پناہ گاہ تھی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سات بچوں کے باپ نے، جو رفح سے فرار ہو کر خان یونس پہنچا ہے، خبر رساں ادارے روئٹرز کو ایک چیٹ ایپ کے ذریعے بتایا، ''رفح ختم ہو گیا ہے، اسے مکمل طور پر مٹایا جا رہا ہے۔

جو گھر اور املاک باقی تھیں، انہیں بھی گرایا جا رہا ہے۔‘‘

حماس کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں 18 مارچ سے بڑے پیمانے پر حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے 1,163 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 50,523 تک پہنچ چکی ہے۔

رفح کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ زیادہ تر آبادی نے اسرائیل کے انخلا کے حکم کی تعمیل کی ہے لیکن خان یونس اور رفح کے درمیان مرکزی سڑک پر تازہ حملے نے نقل و حرکت کو متاثر کیا ہے۔

ا ا / م ا، ر ب (اے ایف پی، روئٹرز، اے پی)

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی وزیر بین الاقوامی نیتن یاہو انہوں نے ہنگری کے کے لیے تھا کہ

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونا،قیمتی دھاتوں اورزرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی
  • اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم کے دورۂ گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثرات
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی سرزنش، کیا اسرائیل اب امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے؟
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان