گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور ریاست ممکنات کا کھیل ہوتا ہے اس میں ناممکنات کم ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے شریف خاندان کو ہمیشہ کے لیے رائٹ آف کر دیا گیا ہے اور یہ باتیں بھی ہو رہی تھیں اب یہ کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ 

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ سیاسی جماعت چاہتی ہے یا ریاست چاہتی ہے یا دونوں ہی یہ چاہتے ہیں، صرف ایک سیاسی جماعت کے بارے میں کہنا کہ سیاسی جماعت چاہتی ہے، ریاست نہیں چاہتی یا ریاست چاہتی ہے ، سیاسی جماعت نہیں چاہتی، ہوسکتا ہے کہ دونوں ہی چاہتے ہوں، بہر حال جس طرح وزیر داخلہ محسن نقوی ان کے بارے میں تمام لوگ متفق ہیں کہ اس حکومت میں یہ (ن) لیگ کے نمائندے نہیں ہیں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں۔

تجزیہ کار عامر لیاس رانا نے کہا کہ اس کو آپ اس طرح لیں کہ کل کی ملاقات کے جواب میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آج جو میسج آیا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں، جائیں جاکہ سیاستدانوں سے اور حکومت سے بات چیت کریں، ہم آپ سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے، ملاقات کرنے والوں سے دونوں افراد سے ہمارا رابطہ ہوا، بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ کسی بھی طریقے سے سیٹل ہو جائے مگر خان صاحب ابھی تک اعتماد سازی کی فضا نہیں بنا سکے۔ 

تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ سیاست جو ہے ممکنات کا کھیل ہے، مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں، مذاکرات سے ہی کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا لیکن یہ جو اچانک ملاقات ہوئی جو اسپیشل ارینجمنٹ تھا ، اسپیشل میٹنگ ہوئی، اسپیشل ملاقات، جو ڈھائی گھنٹے پر محیط تھی، اس کا مطلب ہے کہ کہیں نہ کہیں سے کوئی اشارہ ہوگا جس کی بنیاد پر اس ملاقات کا اہتمام کیا گیا اور اس میں بات چیت کی گئی۔ 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ یہ بڑی اچھی بات ہے کہ تعطل کے بعد دوبارہ جو مذاکرات شروع ہوئے ہیں گورنمنٹ اور پی ٹی آئی میں اگرشروع کرنے کے لیے جو بھی کوششیں ہوئی ہیں یا اس کے پیچھے جو بھی ہاتھ ہیں، یہ ایک اچھی چیز ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے بڑی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہونی چاہییں تاکہ ہمارے جو مسئلے ہیں ان کو حل کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیاسی جماعت تجزیہ کار نے کہا کہ چاہتی ہے

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 414 پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،ایک لاکھ 56 ہزار کی حد بحال

آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 196 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 337 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بانیٔ پی ٹی آئی سے کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی
  • یوزویندر سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’سلمان خان‘ بننا چاہتی ہوں، دھناشری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی؟ اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش، ’وی ٹاک‘ میں اہم انکشافات
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، رواں برس تعداد 26 تک پہنچ گئی