رواں مالی سال، تجارتی خسارہ 17.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 4.50 فیصد اضافے کیساتھ 17.9ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 4.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران برامدآت کا حجم 7.69 فیصد اضافے کیساتھ 24.69 ارب ڈالر، درامدآت کا حجم 6.
مزید پڑھیں: 8 ماہ میں جاری کھاتہ 69 کروڑ ڈالر فاضل، تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا
مجموعی تجارتی خسارہ 4.50 فیصد اضافے کیساتھ 17.9ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ملکی برآمدات میں 5.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران برامدآت کا حجم 2.617 ارب ڈالر، درامدآت کا 4.736 ارب ڈالر رہا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجارتی خسارہ ارب ڈالر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔
پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صحت کارڈ پلس پر بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ کی مد میں 3 ارب روپے فوری جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا کہ محکمہ صحت پی ٹی آئی حکومت کے وژن کی اولین ترجیح ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ رواں سال صوبائی محکمہ خزانہ نے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 ماہ میں صحت کارڈ کےلیے 9 اعشاریہ 65 ارب جاری کیے گئے ہیں، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت خدمات جاری ہیں۔