ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
امریکا کی طرف سے نئی ٹیرف پالیسی سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد تک گر گئیں۔ اس قدر زیادہ گراوٹ نے گزشتہ کئی مہینوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف وار شروع کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد تک گر گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے بعد معاشی نمو میں بھی کمی آئے گی۔ ایندھن کی طلب محدود اور صنعتوں کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدات پر ٹیرف کا اعلان، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعہ کے روز ایشیا میں تجارت کی ابتدا ہی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے محصولات حاصل کرنے کی نئی پالیسی کے باعث تیل کی قیمتوں میں گزشتہ کئی مہینوں کی نسبت زیادہ گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ اس پالیسی کے نتیجے میں عالمی تجارتی جنگ شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، اس سے تیل کی طلب پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔
ٹرمپ ٹیرف امریکی اسٹاک مارکیٹوں کو بھی لے بیٹھاامریکا کے 180عالمی تجارتی شراکت داروں پر محصولات لاگو ہونے کے بعد جمعرات کو کھلتے ہی امریکی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہوگئیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج صبح 11 بجے ای ڈی ٹی پر 1,552 پوائنٹس یا 3.
ICE امریکی ڈالر انڈیکس 3 اکتوبر سے 102 سے اوپر رہنے کے بعد جمعرات کی صبح تک 2.2 فیصد کم ہو کر 101.41 پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیے ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا
S&P 500 سے جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز میں تقریباً 1.7 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا جو کہ بلومبرگ کے مطابق 2 سالوں میں بدترین کمی ہے۔
بروکریج فرم موومو میں حکمت عملی کے شمالی امریکا کے نائب صدر جسٹن زیکس نے بتایا کہ میکسیکو اور کینیڈا کے لیے چھوٹ کے باوجود مجموعی ٹیرف تاجروں کی توقع سے زیادہ خراب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خبروں کے رد عمل میں اسٹاک کم ٹریڈ کر رہے ہیں، بہت سی بڑی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ ساتھ صارفین کے اسٹاک جیسے کہ خوردہ فروش، ایئر لائنز، ملبوسات بنانے والے اور کروز لائنز نمایاں طور پر نیچے ہیں۔ سینکچوری ویلتھ کی چیف انویسٹمنٹ اسٹریٹجسٹ میری این بارٹلز نے کہا کہ یہ ٹیرف کے لیے بدترین صورت حال تھی اور مارکیٹوں میں اس کی قیمت نہیں لگائی گئی تھی اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس طرح کا رد عمل دیکھ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تیل کی قیمتیں ٹرمپ ٹیرف وار عالمی منڈیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تیل کی قیمتیں ٹرمپ ٹیرف وار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ٹرمپ ٹیرف نے کے بعد کی طرف سے ٹیرف وار
پڑھیں:
طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ طالبان سے افغانستان میں واقع بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اسے واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ہم سے چیزیں درکار ہیں، اور ہم وہ بیس واپس چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس امریکی فوج کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ چین کے اُس علاقے سے محض ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں جوہری ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا
انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی قیادت میں امریکی انخلا کے دوران بگرام کا کنٹرول چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہ بیس بغیر کسی قیمت کے دے دیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کے ساتھ اس معاملے پر خفیہ مذاکرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان 2021 میں امریکی انخلا کے بعد سے بگرام ایئربیس پر قابض ہیں، جو افغانستان میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بگرام ایئربیس صدر ٹرمپ طالبان وزیراعظم کیئر اسٹارمر