کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی امیگرنٹ کی ایک سادہ سی مہربانی نے ایک بھارتی نوجوان کی زندگی بدل دی اور لاکھوں دلوں کو چھو لیا۔

حمزہ عزیز، پروفیشنل نرس اور انفلوئنسر ہیں، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر بھارتی ڈلیوری بوائے نوینت کی کہانی شیئر کی۔ نونیت دوسرے ڈلیوری بوائز کے برعکس غلط آرڈر کو درست کرنے کے لیے ریستوران واپس جانے پر تیار تھا- اس چھوٹی سی معنی خیز حرکت نے حمزہ عزیز سے 100 کینیڈیائی ڈالر (قریباً 19ہزار 917 روپے) کی ٹپ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Aziz (@whatmotivatedyou)

حمزہ عزیز نے نونیت کی کہانی میں دلچسپی ظاہر کی اور پوچھا کہ اسے کیا چیز متحرک کرتی ہے۔ بھارتی نوجوان نے اپنی مشکلات کے بارے میں بات کی، خاندان سے دور گزارے گئے ماہ و سال اور اپنے خواب یعنی کینیڈا میں باربر شاپ کھولنے کا بتایا۔

انسٹاگرام ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور اس نے 4 کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کیے۔ مگر یہ ویڈیو نوینت کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائی۔ ایک کاروباری شخص نے اس کی باربر اسکول کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی۔ اس کے علاوہ، ایک گو فنڈ می کیمپین بھی شروع کی گئی، جس کی مدد سے نونیت کے لیے پیشہ ورانہ ہیر کٹنگ ٹولز خریدے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Aziz (@whatmotivatedyou)

باربر شاپ کھلنے کے بعد نونیت نے اپنے محسن حمزہ عزیز کو ہیئر کٹ کے لیے مدعو کیا۔ اس دوران ان کی گفتگو ہوئی جس میں اس نے اپنے خاندان کو یاد کیا اور بتیا کہ اس کا پکا ارادہ تھا کہ وہ انہیں فخر محسوس کرائے گا۔ حمزہ عزیز نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ نوینت کا سفر یاددہانی ہے کہ جب آپ اپنے جذبے کا پیچھا کرتے ہیں، تو کچھ بھی ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 ڈالر ٹپ بھارتی پاکستانی حمزہ عزیز کینیڈا نونیت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی پاکستانی کینیڈا نونیت کے لیے

پڑھیں:

کینیڈا کا فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ

کینیڈا نے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت میں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان منصفانہ امن کے قیام کے لیے ہر فورم پر فعال کردار ادا کرے گا۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جو فلسطین کے دو ریاستی حل پر غور کے لیے منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے اور غزہ کی علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرے۔

مارک کارنے نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کو روکنے کی بھی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل خوراک سے محروم فلسطینی بچوں کے لیے کینیڈا کی جانب سے بھیجی گئی امداد کو روک رہا ہے، جو ایک انسانی المیہ ہے۔

ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے پر قبضے کی متنازع قرارداد منظور کر لی ہے، جس پر اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

اسی دوران تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت سے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔


 

متعلقہ مضامین

  • شائقین کے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم دیکھ کر بھارتی گلوکار کرن اوجلا کا ردعمل کیا تھا؟
  • کینیڈا کا فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ
  • کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑی جنسی زیادتی کے مقدمے سے بری
  • جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • بھارتی فوج کشمیریوں کا نشے کا عادی بنا رہی ہے!
  • گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرنے پرنوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا