دنیا کےکمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاسپورٹ کی درجہ بندی کے حوالے سے نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین ممالک میں شامل رہا ہے۔
نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے سال 2025 کیلئے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملک کا تعلق یورپ سے ہے اور یہ اعزاز اس بار آئرلینڈ کو حاصل ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جہاں شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، شہریوں پر ٹیکس 30، لوگوں کی رائے اور آزادی کے 50،50 پوائنٹس ہیں، فہرست میں 108.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
گرین پاسپورٹ کی بات کی جائے تو پاکستان آخری سے پانچویں نمبر پر ہے، یعنی پاکستان کا شمار بدترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے جو صرف 32 پوائنٹس کے ساتھ 195 ویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کے بعد عراق 31.50 پوائنٹس، اریٹیریا 31 پوائنٹس، یمن 30.50 پوائنٹس اور سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جو 27 پوائنٹس کے ساتھ 199ویں نمبر پر موجود ہے۔
دراصل، کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کو رینکنگ دینے کیلئے 5 عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے جن کی بنیاد پر کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی درجہ بندی کی جاتی ہے، ان عوامل میں پہلے نمبر پر ویزا فری سفر 50 فیصد، دوسرے نمبر پر شہریوں پر ٹیکس 20 فیصد اور تیسرے نمبر پر اس ملک سے متعلق عوامی تاثرات 10 فیصد، دوہری شہریت 10 اور ذاتی آزادی 10 فیصد شامل ہے۔
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب گہرام بگٹی گرفتار
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پوائنٹس کے ساتھ پاسپورٹ کی
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلا دیش کو آج افغانستان کیخلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش
کراچی:ایشیا کپ 2025 میں بنگلا دیش کو کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔
منگل کو ابوظبی میں بنگلادیش کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 30 منٹ پر مد مقابل آئیں گی۔
افغانستان نے اپنے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو94 رنز سے شکست دیکر اچھی شروعات کی تھی، افغانستان آج اپنا دوسرا جبکہ بنگلا دیش تیسرا میچ کھیلے گا۔
بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا رہا تاہم اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی سائیڈ بھی ہانگ کانگ کیخلاف کامیاب رہی تھی۔
گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، افغانستان اور سری لنکا دو، دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔