وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے،فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار کاکہنا ہے کہ وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے،کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکرئیے کے فون آئے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا۔
یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی آئے گی۔ کل تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے شکریہ کے فون آئے۔ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، وزیراعظم نے حامی بھری ہے و ہ کراچی میں جلسے سے خطا ب کرینگے۔(جاری ہے)
کسی کا بل 10 ہزار آ رہا ہے تو اب 8500 آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں۔ ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو نہیں جاتا۔ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے بائیکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کی لاٹری نکلی۔ اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں ۔ہماری سیاست کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔بجلی سستی ہونے سے ملک میں صنعت ترقی کرے گی۔عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہو گااس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے بجٹ میں شرح سود 12 سے کم ہو کر 9 فیصد تک آئے گی۔ لوگوں کو آسان قرضے مل سکیں گے۔ یہ ایک سال کے عرصے میں ایک نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس کا اثر نچلی سطح فوری طور پر نہیں آئے گا۔بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ متوسط اور عام طبقے کو ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بجلی کی قیمتوں میں میں ایم کیو ایم کا کردار ہے روپے کم
پڑھیں:
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ
لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔