صدرِ مملکت آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
کراچی میں پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور سکھن پولیس نے ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے سوشل میڈیا پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی۔
اس پوسٹ میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے ہنیڈا ائرپورٹ پر ایک سیکورٹی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں پولیس نے مبینہ طور ہنیڈا ایئر پورٹ پر سیکیورٹی انسپیکٹر کو ایک مسافر کے سامان سے کیش چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 21 سالہ ملزم ریو ماتسوموتو نے خود پر لگے الزامات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تجربہ کرنا چاہتا تھا کہ چوری کر کے وہ کیا محسوس کرتا ہے۔