لاہور:

پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے انجری سے صحتیابی کے بعد لاہور قلندرز کے نیٹ پر بیٹنگ کا آغاز کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد بیٹنگ کرنا قدرے عجیب سا لگ رہا تھا تاہم پوری امید ہے اگلے دنوں میں ردھم میں آ جاؤں گا۔

فخر زمان نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانا چاہتا ہوں، ہم پی ایس ایل کا ہر میچ فائنل سمجھ کر پوری صلاحیتوں سے کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان فیلڈںگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ اوپننگ نہیں کر سکے تھے۔

انجری کے باعث فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

5 ملین ڈالر میں امریکا کی مستقل شہریت، ویب سائٹ کا آغاز

گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں تارکین وطن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا جس میں انھوں نے بتایا کہ امریکا کی مستقل شہریت کے خواشمند افراد اب 5 ملین ڈالرز کے عوض گولڈن ویزے کے لیے ’ٹرمپ کارڈ ڈاٹ جی او وی‘ کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 5 ملین ڈالرز میں امریکا کی مستقل رہائش کے لیے درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ پر لکھا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان سے گولڈن ویزہ کے حصول سے متعلق پوچھ رہے تھے کہ کس طرح وہ لوگ دنیا کے عظیم ملک اور مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپریل میں اپنے جہاز ’ایئرفورس ون‘ میں پہلی مرتبہ اس ویزے سے متعلق بتایا تھا، سنہری رنگ کے حامل ’گولڈن کارڈ‘، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی نمایاں ہے، سے متعلق کہا گیا تھا کہ یہ 2 ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہو جائے گا۔

تاحال گولڈن ویزے کے خواہشمند افراد کو ویزے تو نہیں ملے لیکن ویزوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں مستقل رہائش کے خواہشمند حضرات اپنے نام، ای میل ایڈریس اور متعلقہ ویزہ سے متعلق ویب سائٹ پر اپنا اندراج کر سکتے ہیں۔ امریکی صدرکی جانب سے گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں تارکین وطن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اسی طرح ٹرمپ انتطامیہ کو متعدد کیسز کا سامنا ہے اور ساتھ ہی امیگریشن قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر کریک ڈاؤن پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گولڈن کارڈ کی مدد سے ’مہنگی امریکی شہریت‘ کا راستہ کھلے گا، انھوں نے فروری 2025 میں کہا تھا کہ اُن کی انتطامیہ تقریباً 10 لاکھ کے قریب گولڈن کارڈز فروخت کرے گی، لیکن انھوں نے اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا کہ جس میں روسی کاروباری شخصیات (اولیگارچ) بھی گولڈن کارڈز کی اہل ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کنٹرول کے لیے محکمہ ماحولیات کو عملی اقدامات کا حکم
  • یاسمین راشد اورعمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر سماعت سے متعلق اہم پیشرفت
  • ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی
  • 5 ملین ڈالر میں امریکا کی مستقل شہریت، ویب سائٹ کا آغاز
  • لاہور: پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
  • نادیہ حسین اور شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت
  • لاہور ہائیکورٹ ،بچے کے ساتھ بدفعلی و قتل کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج
  • ساڑھے 3 سالہ بچے کا بدفعلی کے بعد کرنٹ لگا کر قتل، مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج
  • عمران خان کے پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل سے لارڈز میں شروع ہوگا