50 سالہ شخص شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
50 سالہ شخص اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران بیوی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک گر کر ہلاک ہو گیا۔
شادی کی سلور جوبلی کے جشن میں رقص کرنے والے اس جوڑے کا خوشی کا لمحہ اس وقت غم میں بدل گیا جب شوہر ڈانس کرتے کرتے اسٹیج پر گر پڑا، اسے فوری طور اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش کے شہر بریلی کے ایک شادی ہال میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ وسیم سرور، اپنی بیوی اور دوست احباب کے ساتھ اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ وہ رقص کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے۔ انہیں فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکے ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)
وسیم کی بیوی فریحہ اور ان کے 2 بیٹے اس سانحے کی وجہ سے شدید صدمے میں ہیں۔ اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وسیم کو ڈانس کے دوران اسٹیج پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک سینئر کارڈیالوجسٹ نے بتایا کہ ایسی حالت عام طور پر خون کی روانی میں رکاوٹ اور دل کی شریانوں کی بندش کی وجہ سے پیش آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کبھی سانس میں دشواری یا دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو تو اسے نظرانداز کرنے کے بجائے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔