وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے دوران موصول شکایات کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے مدنظر رکھا جائے۔جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو ا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، متعلقہ سرکاری افسران اور رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج2025کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی 79فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین کو پہنچائی جا چکی ہیں ،،پیکیج کے حوالے سے کل 1273شکایات موصول ہوئیں جن کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے گئے ۔بینک اور دیگر معاون اداروں کی جانب سے اس پیکیج کی آگاہی کے حوالے سے 6.2ملین روبو کالز کی گئیں، 178,700 آئوٹ بانڈ کالز کی گئیں جبکہ 6.1ملین ایس ایم ایس بھیجے گئے۔نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے کال سینٹر سے اس پیکیج کی جانکاری اور معلومات کے حوالے سے 126,839آئوٹ بانڈ جبکہ 158551ان بانڈ کالز ہوئیں۔شرکاء کو بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کے تحت 1.9ملین ڈیجیٹل ادائیگیاں ہوئیں اور 951,191ڈیجیٹل والٹ استعمال ہوئے جو کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے ویژن کے تکمیل کی جانب اہم قدم ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 823,653خواتین نے ڈیجیٹل والٹس استعمال کئے جبکہ2,541خصوصی افراد نے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم وصل کیں ،الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے رمضان پیکیج کی بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی۔وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے کام کرنے والی حکومتی ٹیم اور معاون اداروں کی بہترین کاکردگی کو قابل ستائش قرا رہوتے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے پہلی بار ڈیجیٹل والٹ متعارف کروایا گیا جس کے ذریعے نہایت شفاف اور سہل طریقہ کار سے رقوم پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستحقین تک پہنچیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیکیج کو شفاف بنانے کیلئے سٹیٹ بینک ،بی آئی ایس پی، پی ٹی اے، نادرا اور دیگر معاون اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے دوران موصول ہونے والی شکایات کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے مدنظر رکھا جائے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں اپنایا جائے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان ریلیف پیکیج کے کے حوالے سے وفاقی وزیر پیکیج کی
پڑھیں:
پنجاب نے ایک سال میں کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
ویب ڈیسک : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب نے ایک سال میں کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا، سندھ 16 سالہ کارکردگی بتائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد دعلی شاہ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث خود موجود ہیں۔ کیا سندھ میں کاشتکار نہیں؟ اور کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی ہے؟ انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟
انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت گزشتہ 16 سالوں سے سندھ میں حکمران ہیں، اب انہیں اپنی کارکردگی بتانی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے۔
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور سپر سیڈر بھی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ مریم نواز نے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور گندم پر 15 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور آئندہ سال اس سے بھی زیادہ پیداوار حاصل ہو گی۔
لاہور؛ بین الاصوبائی گینگ کا سرغنہ مارا گیا
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی اب دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مراد علی شاہ سندھ کی مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔
Ansa Awais Content Writer