بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی نہیں مستقل ہوسکتا ہے تاہم فی الحال سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا
پاورڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ معاشی حالات بہتر رہے تو ریلیف چلتا رہے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جون سے کمی کو بنیادی ٹیرف کا حصہ بنایاجاسکتا ہے۔
دریں اثنا نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔
مزید پڑھیے: بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا
وفاقی حکومت نے 3 ماہ کے لیے بجلی بلز میں فی یونٹ ایک روپے 71 پیسے کی سبسڈی کی درخواست دی تھی۔
پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی نرخوں میں کمی ملک کے معاشی حالات سے مشروط ہے اور جب تک معاشی صورتحال بہتر رہی یہ ریلیف ملتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: بجلی نرخ میں کمی کے بعد اب گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے بلز کس شرح سے آئیں گے؟
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سالانہ ری بیسنگ ابھی ممکن نہیں لہٰذا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دی جا رہی ہے اور 3 ماہ کے لیے بجلی کے صارفین کو بلز میں ریلیف ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی سستی بجلی کی قیمت پاور ڈویژن نیپرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی سستی بجلی کی قیمت پاور ڈویژن نیپرا بجلی کی
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔
خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے اگلے 15 روز تک ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے 43 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اس سے قبل 263 روپے دو پیسے مقرر تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے دو پیسے کا اضافہ کرکے 275 روپے 42 پیسے سے مہنگا کرکے 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔